Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:764


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب رکوع سے اپنا سر اٹھائے تو اس وقت اطمینان سے کھڑا ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
764
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ کَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يُرِينَا کَيْفَ کَانَ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاکَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ فَقَامَ فَأَمْکَنَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَکَعَ فَأَمْکَنَ الرُّکُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَنْصَبَ هُنَيَّةً قَالَ فَصَلَّی بِنَا صَلَاةَ شَيْخِنَا هَذَا أَبِي بُرَيْدٍ وَکَانَ أَبُو بُرَيْدٍ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ اسْتَوَی قَاعِدًا ثُمَّ نَهَضَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، ابوولابہ روایت کرتے ہیں کہ مالک بن حویرث ہمیں نماز کے وقت کے علاوہ یہ دکھایا کرتے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز اس طرح ہوتی تھی، ایک دن وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے پورا قیام کیا، اس کے بعد رکوع کیا اور پورا رکوع کیا، اسکے بعد سر اٹھایا اور تھوڑی دیر سیدھے کھڑے رہے، ابوقلابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (اس وقت) مالک بن حویرث نے ہمیں ہمارا اس شیخ یعنی ابویزید کے مثل نماز پڑھائی، اور ابویزید جب اپنا سر دوسرے سجدے سے اٹھاتے تھے تو سیدھے بیٹھ جاتے تھے اس کے بعد کھڑے ہوتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment