کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
کپڑوں میں گرہ لگانے اور ان کے باندھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
775
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کَانَ النَّاسُ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ عَاقِدُوا أُزْرِهِمْ مِنْ الصِّغَرِ عَلَی رِقَابِهِمْ فَقِيلَ لِلنِّسَائِ لَا تَرْفَعْنَ رُئُوسَکُنَّ حَتَّی يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا
محمد بن کثیر، سفیان، ابوحازم، سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، اور وہ اپنے تہبندوں کو چھوٹے ہونے کے سبب سے اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے تھے، تو عورتوں سے کہہ دیا گیا تھا کہ جب تک مرد سیدھے ہوکر بیٹھ نہ جائیں اس وقت تک تم اپنے سر (سجدے سے) نہ اٹھانا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment