کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تشہد کیلئے بیٹھنے کا طریقہ۔
حدیث نمبر
788
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ وَحَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ وَيَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَنَّهُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْنَا صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُهُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَائَ مَنْکِبَيْهِ وَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُکْبَتَيْهِ ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَی حَتَّی يَعُودَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَهُ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِهِ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْيُمْنَی وَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْأُخْرَی وَقَعَدَ عَلَی مَقْعَدَتِهِ وَسَمِعَ اللَّيْثُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ وَيَزِيدُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَلْحَلَةَ وَابْنُ حَلْحَلَةَ مِنْ ابْنِ عَطَائٍ قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنْ اللَّيْثِ کُلُّ فَقَارٍ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَهُ کُلُّ فَقَارٍ
یحییٰ بن بکیر، لیث، خالد، سعید، محمد بن عمرو بن حلحلہ، محمد بن عمروبن عطاء روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چند اصحاب کے پاس بیٹھا ہوا تھا، تو ہم لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا، ابوحمید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ساعدی بولے کہ مجھے تم سب سے زیادہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد ہے، میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر (تحریمہ) پڑھی، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں شانوں کی مقابل تک اٹھائے، اور جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لئے، اپنی پیٹھ کو جھکا دیا، جس وقت آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو اس حد تک سیدھے ہوگئے کہ ہر ایک عضو (کاجوڑا) اپنے اپنے مقام پر پہنچ گیا، اور جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ اپنے زمین پر رکھ دیئے، نہ ان کو بچھائے ہوئے تھے، اور نہ سمیٹے ہوئے تھے، اور پیر کی انگلیاں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ رخ کرلی تھیں، پھر جس وقت آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں میں بیٹھے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھے، اور داہنے پیر کو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑا کر لیا، جب آخری رکعت میں بیٹھے، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بائیں پیر کو آ گے کر دیا، اور دوسرے پیر کو کھڑا کرلیا، اور اپنی نشست گاہ کے بل بیٹھ گئے، اور لیث نے یزید بن ابی حبیب سے اور یزید نے محمد بن حلحلہ سے، اور حلحلہ نے عطاء سے سنا ہے، اور ابوصالح نے لیث سے کل قفار مکانہ نقل کیا ہے اور ابن مبارک نے یحیی بن ایوب سے روایت کیا کہا کہ مجھے یزید بن ابی حبیب نے بیان کیا ان سے محمدبن عمرو بن حلحلہ نے کل فقارہ کے لفظ کے ساتھ روایت کیا
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment