کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
بچوں کے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
818
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ أَعْتَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَيَّاشٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعِشَائِ حَتَّی نَادَاهُ عُمَرُ قَدْ نَامَ النِّسَائُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ يُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ غَيْرُکُمْ وَلَمْ يَکُنْ أَحَدٌ يَوْمَئِذٍ يُصَلِّي غَيْرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ
ابو الیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک دن رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عشاٰء کی نماز میں تاخیر کردی اور عیاش نے بواسطہ عبدالاعلیٰ، معمر، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک دن رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر کی، یہاں تک کہ عمر صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو آواز دی، کہ عورتیں اور بچے سو رہے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں پھر سول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زمین والوں میں سے سوائے تمہارے کوئی نہیں ہے جو اس وقت نماز کو پڑھے اور اس وقت مدینہ والوں کے سوا کوئی نماز نہ پڑھتا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment