کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
رات کے وقت اور اندھیرے میں عورتوں کے مسجد جانے کا بیان
حدیث نمبر
824
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْکِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُکَائَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي کَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمِّهِ
محمد بن مسکین، بشیر بن بکر، اوزاعی، یحییٰ بن ابی کثیر، عبد ﷲ بن ابی قتادہ انصاری اپنے والد ابوقتادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہوں، اور چاہتا ہوں کہ اس میں طول دوں، مگر بچے کے رونے کی آواز سن کر میں اپنی نماز میں تخفیف کر دیتا ہوں، اس بات کو برا سمجھ کر کہ اس کی ماں پر سختی کروں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment