کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
جمعہ کے دن غسل کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
832
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ قَالَ أَخْبَرَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَمَا هُوَ قَائِمٌ فِي الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَاهُ عُمَرُ أَيَّةُ سَاعَةٍ هَذِهِ قَالَ إِنِّي شُغِلْتُ فَلَمْ أَنْقَلِبْ إِلَی أَهْلِي حَتَّی سَمِعْتُ التَّأْذِينَ فَلَمْ أَزِدْ أَنْ تَوَضَّأْتُ فَقَالَ وَالْوُضُوئُ أَيْضًا وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ بِالْغُسْلِ
عبد ﷲ بن محمد بن اسماء، جویریہ، مالک، زہری، سالم بن عبد ﷲ بن عمر، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت بن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اور اگلے مہاجرین میں سے ایک شخص آئے تو انہیں حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے آواز دی کہ یہ کون سا وقت نے کا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ میں ایک ضرورت کے سبب سے رک گیا تھا، چناچہ میں ابھی گھر بھی نہیں لوٹا تھا کہ میں اذان کی آواز سنی، تو میں صرف وضو کرسکا، حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ صرف وضو کیا، حالانکہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم غسل کا حکم دیتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment