کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
اس باب میں کوئی سرخی نہیں ہے
حدیث نمبر
836
بَاب حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی هُوَ ابْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ الرَّجُلُ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَائَ تَوَضَّأْتُ فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ
ابونعیم، شیبان، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ایک بار جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اس اثناء میں ایک شخ یا تو حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم نماز سے کیوں رک جاتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ اذان کی آواز سنتے ہی میں نے وضو کیا اور چلایا، حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ کیا تم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کی نماز کیلئے روانہ ہو تو غسل کرے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment