Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:850


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
جو جمعہ میں شریک نہ ہوں، یعنی بچے اور عورتیں وغیرہ، تو کیا ان لوگوں پر بھی غسل واجب ہے جن پر جمعہ واجب ہے
حدیث نمبر
850
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا الْيَوْمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ فَهَدَانَا اللَّهُ فَغَدًا لِلْيَهُودِ وَبَعْدَ غَدٍ لِلنَّصَارَی فَسَکَتَ ثُمَّ قَالَ حَقٌّ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ أَنْ يَغْتَسِلَ فِي کُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا يَغْسِلُ فِيهِ رَأْسَهُ وَجَسَدَهُ رَوَاهُ أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّهِ تَعَالَی عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ حَقٌّ أَنْ يَغْتَسِلَ فِي کُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا
مسلم بن ابراہیم، وہیب، ابن طاؤس، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم آنے میں آخری ہیں، لیکن قیامت میں سب سے گے ہوں گے، بجز اس کے کہ انہیں ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں بعد میں کتاب ملی، چناچہ وہی وہ دن ہے جس کے متعلق انہون نے اختلاف کیا، لیکن ہمیں ﷲ نے ہدایت دی تو کل (یعنی ہفتہ) کا دن یہود کیلئے ہے، اور کل کے بعد (یعنی اتوار) کا دن نصاریٰ کیلئے ہے، پھر تھوڑی دیر خاموش رہے اور فرمایا کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ ہر سات دن میں ایک دن غسل کرے اس طرح کہ اپن سر اور اپنا جسم دھوئے، اور اس حدیث کو ابان بن صالح نے بھی بہ سند مجاہد، طاؤس، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ کا ہر مسلم پر یہ حق ہے کہ ہر سات دن میں ایک دن غسل کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment