Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:858


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
اگر جمعہ کے دن سخت گرمی ہو۔
حدیث نمبر
858
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ هُوَ خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَدَّ الْبَرْدُ بَکَّرَ بِالصَّلَاةِ وَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ يَعْنِي الْجُمُعَةَ قَالَ يُونُسُ بْنُ بُکَيْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو خَلْدَةَ فَقَالَ بِالصَّلَاةِ وَلَمْ يَذْکُرْ الْجُمُعَةَ وَقَالَ بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ صَلَّی بِنَا أَمِيرٌ الْجُمُعَةَ ثُمَّ قَالَ لِأَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَيْفَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ
محمد بن ابی بکرمقدمی، حرمی بن عمارہ، ابوخلدہ خالد بن دینار، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سردی بہت زیادہ ہوتی تو رسول ﷲ نماز سویرے پڑھتے، اور جب گرمی بہت زیادہ ہوتی تو نماز یعنی جمعہ کی نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھتے تھے- اور یونس بن بکیر کا بیان ہے کہ ابوخلدہ نے ہم سے بالصلوٰۃ کا لفظ بیان کیا اور جمعہ کا لفظ نہیں بیان کیا، اور بشر بن ثابت نے کہا کہ ہم سے ابوخلدہ نے بیان کیا کہ ہمیں امیر نے جمعہ کی نماز پڑھائی، پھر انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پچھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کس طرح پڑھتے تھے؟



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment