Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:905


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
قربانی کے دن کھانے کا بیان
حدیث نمبر
905
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَی فِيهِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ مِنْ جِيرَانِهِ فَکَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَّقَهُ قَالَ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَرَخَّصَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي أَبَلَغَتْ الرُّخْصَةُ مَنْ سِوَاهُ أَمْ لَا
مسدد، اسمعیل، محمد بن سیرین، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز سے پہلے قربانی کرے تو وہ دوبارہ قربانی کرے، ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ آ ج کے دن گوشت کی بہت خواہش ہوتی ہے، اور اس نے اپنے پڑوسیوں کا حال بیان کیا، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی تصدیق کی، اور اس نے کہا کہ میرے پاس ایک جذعہ (ایک سال کا بھیڑ کا بچہ) ہے، جو گوشت کی دو بکریوں سے مجھے زیادہ محبوب ہے، اور اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دے دی مجھے معلوم نہیں کہ یہ اجازت اس کے سوادوسرے لوگوں کو بھی ہے یا نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment