Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:913


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
913
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ فِي يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ نَحَرَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسْکِ فِي شَيْئٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ اجْعَلْهُ مَکَانَهُ وَلَنْ تُوفِيَ أَوْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ
آدم شعبہ، زبید، شعبی براء بن عازب روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلی چیز جس سے ہم آج کے دن ابتدا کریں وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھیں، پھر گھر کو واپس ہوں اور قربانی کریں، جس نے ایسا کیا اس نے میری سنت کو پالیا، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو صرف گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کیلئے تیار کیا، قربانی میں اس کا حصہ نہیں ہے، تو انصار میں سے ایک شخص نے جنہیں ابوبردہ بن نیار کہا جاتا تھا عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں نے تو نماز سے پہلے ذبح کرلیا اور میرے پاس ایک سال کا بھیڑ کا بچہ ہے جو دوسال کے بچہ سے بہتر ہے، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو اس کی جگہ ذبح کرو اور تمہارے بعد کسی کو کافی نہیں ہوگا، یا فرمایا کسی کی قربانی نہ ہوگی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment