کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
حائضہ عورتوں کا نماز کی جگہ سے علیحدہ رہنے کا بیان
حدیث نمبر
928
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ أُمِرْنَا أَنْ نَخْرُجَ فَنُخْرِجَ الْحُيَّضَ وَالْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ أَوْ الْعَوَاتِقَ ذَوَاتِ الْخُدُورِ فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ وَيَعْتَزِلْنَ مُصَلَّاهُمْ
محمد بن مثنیٰ، ابن ابی عدی، ابن عون، محمد، ام عطیہ سے روایت کرتے ہیں کہ ام عطیہ نے فرمایا کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ باہر نکلیں، چنانچہ حائضہ اور نوجوان اور پردے والی عورتیں باہر نکلیں (عید گاہ کیلئے) اور ابن عون نے کہا کہ یا عواتق ذوات الخدود یعنی پردے والی نوجوان عورتیں- چنانچہ حائضہ عورتیں مسلمانوں کی جماعت اور ان کی دعوت میں حاضر ہوتیں، اور ان کے نماز پڑھنے کی جگہوں سے علیحدہ رہتیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment