Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:934


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
جب عید کی نماز فوت ہوجائے تو دو رکعتیں پڑھ لے۔
حدیث نمبر
934
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا جَارِيَتَانِ فِي أَيَّامِ مِنَی تُدَفِّفَانِ وَتَضْرِبَانِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَغَشٍّ بِثَوْبِهِ فَانْتَهَرَهُمَا أَبُو بَکْرٍ فَکَشَفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَجْهِهِ فَقَالَ دَعْهُمَا يَا أَبَا بَکْرٍ فَإِنَّهَا أَيَّامُ عِيدٍ وَتِلْکَ الْأَيَّامُ أَيَّامُ مِنًی وَقَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَی الْحَبَشَةِ وَهُمْ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ فَزَجَرَهُمْ عُمَرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُمْ أَمْنًا بَنِي أَرْفِدَةَ يَعْنِي مِنْ الْأَمْنِ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس آئے اور ان کے پاس ایام منیٰ میں دو لڑکیاں تھیں جو دف بجا کر گا رہی تھیں اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے بدن پر کپڑا ڈھانپے ہوئے تھے، تو ابوبکر نے ان دونوں کو ڈانٹا، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا کہ اے ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ! ان دونوں کو چھوڑ دو اس لئے کہ یہ عید کے دن ہیں، اور یہ دن منیٰ کے ہیں اور حصرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مجھے چھپا رہے ہیں اور میں حبشیوں کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ وہ مسجد میں کھیل رہے ہیں ان کو عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ڈانٹا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں چھوڑ دو، اے بنی ارفدہ تم اطمینان سے کھیلو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment