کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
لوگوں کا امام سے بارش کی دعا کیلئے درخواست کرنے کا بیان جب کہ وہ قحط میں مبتلا ہوں
حدیث نمبر
953
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَتَمَثَّلُ بِشِعْرِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبْيَضَ يُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ ثِمَالُ الْيَتَامَی عِصْمَةٌ لِلْأَرَامِلِ وَقَالَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ رُبَّمَا ذَکَرْتُ قَوْلَ الشَّاعِرِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَی وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي فَمَا يَنْزِلُ حَتَّی يَجِيشَ کُلُّ مِيزَابٍ وَأَبْيَضَ يُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ ثِمَالُ الْيَتَامَی عِصْمَةٌ لِلْأَرَامِلِ وَهُوَ قَوْلُ أَبِي طَالِبٍ
عمروبن علی، ابوقتیبہ، عبدالرحمن بن عبد ﷲ دینار، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا میں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو ابو طالب کا یہ شعر پرھتے ہوئے سنا اور گورا رنگ کہ ان کے چہرے کے واسطے سے بدلی سے بارش کی دعا کی جاتی ہے، وہ یتیموں کے حامی اور بیواؤں کی پناہ گاہ ہیں- اور عمروبن حمزہ کا بیان ہے کہ مجھ سے سالم نے اور انہوں نے اپنے والد ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ جب میں نے شاعر کا قول یاد کیا اور میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھتاکہ آپ پانی کی دعا کرتے اور منبر سے اترنے بھی نہ پاتے کہ تمام پرنالے بہہ نکلتے اور (یہ شعر) وَأَبْيَضَ يُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ ثِمَالُ الْيَتَامَی عِصْمَةٌ لِلْأَرَامِلِ ابوطالب کا کلام ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment