کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
کسی کی موت اور حیات کے سبب آفتاب میں گرہن نہیں لگتا۔
حدیث نمبر
997
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ فَأَطَالَ الْقِرَائَةَ ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقِرَائَةَ وَهِيَ دُونَ قِرَائَتِهِ الْأُولَی ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوعَ دُونَ رُکُوعِهِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَصَنَعَ فِي الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَکِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ يُرِيهِمَا عِبَادَهُ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِکَ فَافْزَعُوا إِلَی الصَّلَاةِ
عبد ﷲ بن محمد، ہشام، معمر، زہری، ہشام بن عروہ، عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں آفتاب میں گہن لگا، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی اور طویل قرات کی پھر رکوع کیا تو طویل رکوع کیا پھراپنا سر اٹھایا اور دوسجدے کئے اور پھر کھڑے ہوئے اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا پھر کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ آفتاب اور ماہتاب کسی کی موت اور حیات کے سبب سے گہن میں نہیں آتے لیکن وہ دونوں خدا کی نشانیوں میں سے دونشانیاں ہیں جوخدا اپنے بندوں کو دکھاتا ہے جب تم یہ دیکھو تو نماز کی طرف دوڑو۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment