کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
سورج گرہن میں دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
999
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ قَالَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يَقُولُ انْکَسَفَتْ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ فَقَالَ النَّاسُ انْکَسَفَتْ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَادْعُوا اللَّهَ وَصَلُّوا حَتَّی يَنْجَلِيَ
ابوالولید، زائدہ، بن زیاد بن علاقہ، مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں مغریہ بن شعبہ کہتے ہیں کہ جس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کا انتقال ہوا اس دن سورج کو گہن لگا، تو لوگوں نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام کی موت کے سبب سورج کو گہن لگ گیا، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آفتاب وماہتاب خدا کی دو نشانیاں ہیں، کسی کی موت اور حیات کے سبب سے گہن میں نہیں ہے، جب تم گہن دیکھو تو ﷲ سے دعا کرو اور نماز پڑھو یہاں تک کہ آفتاب روشن ہوجائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment