کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب دو یا تین رکعتوں میں سلام پھیر لے۔
حدیث نمبر
1150
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ أَوْ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ أَحَقٌّ مَا يَقُولُ قَالُوا نَعَمْ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّی مِنْ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَکَلَّمَ ثُمَّ صَلَّی مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَکَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آدم، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی، تو آپ نے سلام پھیر دیا تو ذوالیدین نے کہا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کیا نماز میں کمی ہوگئی ہے؟ تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ وہ ٹھیک کہتا ہے؟ تو لوگوں نے کہا کہ ہاں! چناچہ آپ نے دو رکعت اور پڑھیں پھر دو سجدے کئے، سعد نے بیان کیا کہ میں نے عروہ بن زبیر کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کی دو رکعت نماز پڑھی، انہوں نے سلام پھیرا اور گفتگو کی، پھر باقی نماز پڑھی، اور دو سجدے کیی اور کہا کہ اسی طرح رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کیا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment