Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1171


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازہ کی خبر دینے کا بیان
حدیث نمبر
1171
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَاتَ إِنْسَانٌ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَمَاتَ بِاللَّيْلِ فَدَفَنُوهُ لَيْلًا فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرُوهُ فَقَالَ مَا مَنَعَکُمْ أَنْ تُعْلِمُونِي قَالُوا کَانَ اللَّيْلُ فَکَرِهْنَا وَکَانَتْ ظُلْمَةٌ أَنْ نَشُقَّ عَلَيْکَ فَأَتَی قَبْرَهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ
محمد، ابومعاویہ، ابواسحاق شیبانی، شعبی، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی جس کی عیادت کرنے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جایا کرتے تھے، رات کو مرگیا، تو لوگوں نے اس کو رات ہی کو دفن کردیا جب صبح ہوئی تو لوگوں نے آپ سے بیان کیا آپ نے فرمایا کس چیز نے تم لوگوں کو روکا کہ مجھے خبر کرو؟ لوگوں نے کہا کہ تاریک رات تھی، ہمیں برا معلوم ہوا کہ آپ کو تکلیف دیں، آپ اس کی قبر کے پاس آئے اور اس پر نماز پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment