کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
محرم کو کس طرح کفن دیاجائے۔؟
حدیث نمبر
1189
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَجُلًا وَقَصَهُ بَعِيرُهُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُمِسُّوهُ طِيبًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا
ابوالنعمان، ابوعوانہ، ابوبشیر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کو اس کے اونٹ نے کچل ڈالا اس حال میں کہ وہ محرم تھا اور ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو، نہ اس کو خوشبو ملو اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، اس لئے کہ ﷲ تعالی قیامت کے دن اسے احرام کی حالت میں اٹھائے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment