کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
زکوٰۃ میں بکری کا بچہ لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1368
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهِ لَوْ مَنَعُونِي عَنَاقًا کَانُوا يُؤَدُّونَهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَی مَنْعِهَا قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ رَأَيْتُ أَنَّ اللَّهَ شَرَحَ صَدْرَ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْقِتَالِ فَعَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ
ابوالیمان، شعیب، زہری، لیث، عبدالرحمن بن خالد، ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ بن مسعود، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ و ﷲ اگر انہوں نے بکری کا بچہ بھی روکا، جو وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیتے تھے تو میں ان کے روکنے پر جہاد کروں گا- عمر رضی ﷲ عنہ نے کہا میرے خیال میں اس ارادہ کی جنگ کی وجہ اس کے سوا کوئی بات نہ تھی کہ ﷲ نے ابوبکر رضی ﷲ عنہ کا سینہ جنگ کے لئے کھول دیا تھا تو میں سمجھا کہ حق یہی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment