کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
حج کے واجب ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
1421
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ الْفَضْلُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَتْ امْرَأَةٌ مِنْ خَشْعَمَ فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ وَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَی الشِّقِّ الْآخَرِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَکَتْ أَبِي شَيْخًا کَبِيرًا لَا يَثْبُتُ عَلَی الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ وَذَلِکَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، سلیمان بن یسار، عبدﷲ بن عباس سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ فضل، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے- قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی تو فضل اس عورت کی طرف دیکھنے لگے، اور وہ عورت فضل کی طرف دیکھ رہی تھی اور نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم فضل کی نگاہ دوسری طرف پھیر رہے تھے، اس عورت نے عرض کیا، یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم خدا نے اپنے بندوں پر حج فرض کیا ہے، لیکن میرا باپ بہت بوڑھا ہوگیا ہے وہ سواری پر ٹھہر نہیں سکتا- تو کیا میں اس کی طرف سے حج کروں ؟ آپ نے فرمایا- ہاں اور یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment