کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
حج اور عمرہ کی میقاتوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1428
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَنَّهُ أَتَی عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي مَنْزِلِهِ وَلَهُ فُسْطَاطٌ وَسُرَادِقٌ فَسَأَلْتُهُ مِنْ أَيْنَ يَجُوزُ أَنْ أَعْتَمِرَ قَالَ فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا وَلِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ
مالک بن اسمعیل، زہیر، زید بن جبیر نے بیان کیا کہ وہ عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ کے پاس ان کی قیام گاہ پر آئے- ان کے خیمے لگے تھے اور قناتیں کھڑی تھیں- میں نے ان سے پوچھا کہ میرے لئے کہاں سے عمرہ کا احرام باندھنا جائز ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اہل نجد کے لئے قرن، اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ اور شام کے لئے جحفۃ کو مقرر کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment