کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق ایک مبارک وادی ہے۔
حدیث نمبر
1440
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي قِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ يَتَوَخَّی بِالْمُنَاخِ الَّذِي کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ يَتَحَرَّی مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِکَ
محمد بن ابی بکر، فضل بن سلیمان، موسی بن عقبہ، سالم بن عبدﷲ اپنے والد سے، وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ معرس ذی الحلیفہ وسط وادی میں تھے تو آ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کوخواب دکھایا گیا کہ آپ مبارک پتھریلی زمین میں ہیں اور ہمارے ساتھ سالم نے بھی تلاش کرکے اونٹ کو اسی جگہ بٹھایا، جہاں عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے اترنے کی جگہ پر اپنے اونٹ کو بٹھائے ہوئے تھے- وہ اس مسجد سے نیچے ہے جو وادی کے وسط میں ہے اور اترنے والوں اور راستہ کے وسط میں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment