Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1614


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
سر منڈانے سے پہلے ذبح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1614
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَطْحَائِ فَقَالَ أَحَجَجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ لَبَّيْکَ بِإِهْلَالٍ کَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْسَنْتَ انْطَلِقْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِ بَنِي قَيْسٍ فَفَلَتْ رَأْسِي ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ فَکُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ حَتَّی خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَکَرْتُهُ لَهُ فَقَالَ إِنْ نَأْخُذْ بِکِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحِلَّ حَتَّی بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ
عبدان، عبدان کے والد (عثمان) شعبہ، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب ابوموسی سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آیابطحاء میں تھے آپ نے فرمایا کہ کیاتم حج کرلیا؟ میں نے کہا کہ ہاں، آپ نے پوچھا تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟ میں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے احرام کی طرح احرام باندھا تھا، آپ نے فرمایا تو نے اچھا کیا، اب جاؤ چناچہ میں نے خانہ کعبہ اور صفا اور مروہ کاطواف کیا پھر میں بنی قیس کی کسی عورت کے پاس آیا اور اس نے میرے سر کی جوئیں نکالیں، پھر میں نے حج کا احرام باندھا، میں حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کی خلافت کے وقت تک لوگوں کو یہی فتوی دیتا تھا، میں نے ان سے یہ بیان کیا تو انہوں نے کہا اگر کتاب ﷲ پر عمل کرتے ہیں تو وہ ہمیں پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور اگر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس وقت احرام سے باہر نہ ہوئے جب تک کہ قربانی اپنے ٹھکانے پر نہ پہنچ گئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment