Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1622


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
قربانی کے دن زیارت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1622
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ فَحَاضَتْ صَفِيَّةُ فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا حَائِضٌ قَالَ حَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ اخْرُجُوا وَيُذْکَرُ عَنْ الْقَاسِمِ وَعُرْوَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَفَاضَتْ صَفِيَّةُ يَوْمَ النَّحْرِ
یحیی بن بکیر، لیث، جعفر بن ربیعہ، اعرج، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو قربانی کے دن طواف زیارت کیا- حضرت صفیہ رضی ﷲ عنہ کوحیض آ گیا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے اس چیز کا ارادہ کیا جو شخص اپنی بیوی سے چاہتا ہے (یعنی صحبت کا ارادہ کیا) تو میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ وہ تو حائضہ ہوگئی ہے، آپ نے فرمایا کہ ہمیں تو اسی نے روک لیا ہے، لوگوں نے کہا کہ وہ قربانی کے دن طواف زیارت کر چکیں، تو فرمایا اب ٹھہر نے کی کیا ضرورت ہے، چلو، اور قاسم و عروہ و اسود، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ رضی ﷲ عنہ نے قربانی کے دن طواف زیارت کیا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment