Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1637


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہنے کا بیان
حدیث نمبر
1637
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ السُّورَةُ الَّتِي يُذْکَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْکَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْکَرُ فِيهَا النِّسَائُ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ أَنَّهُ کَانَ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ حَتَّی إِذَا حَاذَی بِالشَّجَرَةِ اعْتَرَضَهَا فَرَمَی بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاةٍ ثُمَّ قَالَ مِنْ هَا هُنَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ قَامَ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، عبدالواحد، اعمش بیان کرتے ہیں کہ میں حجاج کو منبر پر کہتے ہوئے سنا کہ وہ سورۃ جس میں گائے کا بیان ہے اور وہ سورۃ جس میں آل عمران کا ذکر کیا جاتا ہے اور وہ سورۃ جس میں عورتوں کا تذکرہ ہے میں نے ابراہیم سے اس کو بیان کیا تو وہ کہنے لگے کہ مجھ سے عبدالرحمن بن یزید نے بیان کیا تو وہ کہنے لگے کہ مجھ سے عبدالرحمن یزید نے بیان کیا کہ وہ ابن مسعود کے ساتھ تھے، جب جمرہ عقبہ کی رمی کی تو وادی کے نچلے حصے میں اترے یہاں تک کہ جب درخت کے برابر آگئے تو اس کے سامنے ہوئے اور سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھی، پھر کہا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں اس جگہ وہ کھڑے ہوئے تھے جن پر سورۃ بقرہ نازل ہوئی۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment