Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1644


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
طواف زیارت کے بعد عورت کو حیض آجانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1644
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ أَنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ سَأَلُوا ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ امْرَأَةٍ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ قَالَ لَهُمْ تَنْفِرُ قَالُوا لَا نَأْخُذُ بِقَوْلِکَ وَنَدَعُ قَوْلَ زَيْدٍ قَالَ إِذَا قَدِمْتُمْ الْمَدِينَةَ فَسَلُوا فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَسَأَلُوا فَکَانَ فِيمَنْ سَأَلُوا أُمُّ سُلَيْمٍ فَذَکَرَتْ حَدِيثَ صَفِيَّةَ رَوَاهُ خَالِدٌ وَقَتَادَةُ عَنْ عِکْرِمَةَ
ابوالنعمان، حماد، ایوب، عکرمہ سے روایت کرتے ہیں کہ مدینہ والوں نے ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے اس عورت کے متعلق پوچھا جس نے طواف کر لیا ہو پھر اسے حیض آ گیا انہوں نے بتایا کہ وہ روانہ ہوجائے، لوگوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تمہارے قول پرعمل کریں اور زید بن ثابت کے قول کو چھوڑ دیں- انہوں نے کہا کہ جب تم مدینہ آؤ تو دریافت کر لو لوگ مدینہ آئے تو ان سے دریات کیا جن لوگوں سے سوال کیا ان میں ام سلیم بھی تھیں انہوں نے صفیہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بیان کی،اس کو خالد اور قتادہ نے عکرمہ سے روایت کیا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment