کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں اور مکہ سے واپسی کے وقت اس بطحاء میں اترنے کا بیان جوذی الحلیفہ میں ہے۔
حدیث نمبر
1651
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَبِيتُ بِذِي طُوًی بَيْنَ الثَّنِيَّتَيْنِ ثُمَّ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الَّتِي بِأَعْلَی مَکَّةَ وَکَانَ إِذَا قَدِمَ مَکَّةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا لَمْ يُنِخْ نَاقَتَهُ إِلَّا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيَأْتِي الرُّکْنَ الْأَسْوَدَ فَيَبْدَأُ بِهِ ثُمَّ يَطُوفُ سَبْعًا ثَلَاثًا سَعْيًا وَأَرْبَعًا مَشْيًا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يَنْطَلِقُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی مَنْزِلِهِ فَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَکَانَ إِذَا صَدَرَ عَنْ الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ أَنَاخَ بِالْبَطْحَائِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ الَّتِي کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنِيخُ بِهَا
ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، موسی بن عقبہ، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ عنہ دونوں پہاڑوں کے درمیان ذی طویٰ میں رات گزارتے تھے پھر اس پہاڑ کی طرف سے داخل ہوتے جو مکہ سے بلندی پر ہے اور جب حج یاعمرہ کے لئے مکہ آتے تو اپنی اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس بٹھا دیتے پھر داخل ہوتے اور حجر اسود کے پاس آ کر اسی سے ابتداء کرتے پھر سات بار طواف کرتے، تین بار دوڑتے، اور چار بار معمولی چال چلتے، پھر فارغ ہو کر دو رکعت نماز پڑھتے پھر اپنی قیام گاہ پر جانے سے پہلے صفا و مروہ کا طواف کرتے اور جب حج یاعمرہ سے لوٹتے تو اپنی اونٹنی اس بطحا میں بٹھاتے جو ذی الحلیفہ میں ہے اور جہاں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اپنی اونٹنی بٹھاتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment