کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
بقدر مشقت عمرہ کے ثواب کا بیان۔
حدیث نمبر
1669
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَا قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُکَيْنِ وَأَصْدُرُ بِنُسُکٍ فَقِيلَ لَهَا انْتَظِرِي فَإِذَا طَهُرْتِ فَاخْرُجِي إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي ثُمَّ ائْتِينَا بِمَکَانِ کَذَا وَلَکِنَّهَا عَلَی قَدْرِ نَفَقَتِکِ أَوْ نَصَبِکِ
مسدد، یزید بن زریع، ابن عون، قاسم بن محمد وعبدﷲ بن عون، ابراہیم، اسود بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم دونسک (حج اور عمرہ) کا ثواب حاصل کرے واپس ہو رہے ہیں اور میں صرف ایک نسک (حج) کا ثواب حاصل کر کے واپس ہو رہی ہوں تو ان سے کہا گیا کہ انتظار کر جب تو حیض سے پاک ہو جائے تو تنعیم کی طرف جا اور عمرے کا احرام باندھ اور مجھے فلاں جگہ پر آ کر مل، لیکن اس کا ثواب تیرے خرچ یا تیری تکلیف کے اندازہ سے ملے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment