Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1671


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
جو کام حج میں کئے جاتے ہیں وہی کام عمرہ میں بھی کرے۔
حدیث نمبر
1671
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَائٌ قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ يَعْنِي عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ صُفْرَةٌ فَقَالَ کَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَوَدِدْتُ أَنِّي قَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فَقَالَ عُمَرُ تَعَالَ أَيَسُرُّکَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْوَحْيَ قُلْتُ نَعَمْ فَرَفَعَ طَرَفَ الثَّوْبِ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ لَهُ غَطِيطٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ کَغَطِيطِ الْبَکْرِ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ الْعُمْرَةِ اخْلَعْ عَنْکَ الْجُبَّةَ وَاغْسِلْ أَثَرَ الْخَلُوقِ عَنْکَ وَأَنْقِ الصُّفْرَةَ وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِکَ کَمَا تَصْنَعُ فِي حَجِّکَ
ابونعیم، ہمام، عطاء، صفوان بن یعلی بن امیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ آپ جعرانہ میں تھے، آپ چغہ پہنے ہوئے تھے جس پر خلوق یا زردی کا اثر تھا اس نے پوچھا آپ مجھے عمرہ میں سے کس چیز کے کرنے کا حکم دیتے ہیں؟ تو ﷲ تعالی نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم پر وحی نازل کی آپ پر کپڑے سے پردہ کیا گیا اور میں چاہتا تھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھوں کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو، حضرت عمر نے کہا کہ کیا تجھے بھلا معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھے کہ ﷲ تعالی نے وحی نازل کی ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں! انہوں نے کپڑے کا ایک کنارہ اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ آپ خراٹے لے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اونٹ کی طرح خراٹے لے رہے تھے، جب ان سے یہ اثر زائل ہوا تو فرمایا کہ عمرہ سے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟ اپنا چغہ اتار دے اور خلوق کا نشان دھو دے اور زردی کو صاف کر اور اپنے عمرہ میں وہی کر جو تو حج میں کرتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment