Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1675


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
عمرہ کرنے والا کب احرام سے باہر ہوتا ہے؟۔
حدیث نمبر
1675
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَائِ وَهُوَ مُنِيخٌ فَقَالَ أَحَجَجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ لَبَّيْکَ بِإِهْلَالٍ کَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْسَنْتَ طُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَحِلَّ فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ قَيْسٍ فَفَلَتْ رَأْسِي ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ فَکُنْتُ أُفْتِي بِهِ حَتَّی کَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ فَقَالَ إِنْ أَخَذْنَا بِکِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ وَإِنْ أَخَذْنَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ حَتَّی يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب، ابوموسیٰ اشعری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس بطحا میں پہنچا اور آپ وہاں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا کہ کیاتم نے حج کر لیا؟ میں نے کہا کہ ہاں آپ نے فرمایا کہ تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟ میں نے جواب دیا کہ میں نے لبیک باھلال کاھلال النبی صلی ﷲ علیہ وسلم کہا تھا آپ نے فرمایا اچھا کیا اب خانہ کعبہ کا اور صفا اور مروہ کاطواف کر لے پھر احرام سے باہر ہو جا چناچہ میں نے خانہ کعبہ اور صفا اور مروہ کا طواف کرلیا پھر میں قیس کی ایک عورت کے پاس آیا اس نے میرے سر کی جوئیں نکالیں، پھر میں نے حج کا احرام باندھا چناچہ میں یہی فتویٰ دیتا تھا کہ اگر ہم کتاب ﷲ پر عمل کرتے ہیں پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور اگر ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو قول پر عمل کرتے تو آپ نے احرام اس وقت تک نہ کھولا جب تک کہ ہدی اپنی جگہ نہ پہنچ گئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment