کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ تم میں سے جو شخص مریض ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو۔
حدیث نمبر
1695
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَعَلَّکَ آذَاکَ هَوَامُّکَ قَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْلِقْ رَأْسَکَ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ أَوْ انْسُکْ بِشَاةٍ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، حمید بن قیس، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، کعب بن عجرہ رضی ﷲ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا شاید تجھے جوؤں نے تکلیف دی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں یا رسول ﷲ! تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اپنا سر منڈا لے اور تین دن کے روزے رکھ لے یاچھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے یا ایک بکری کی قربانی کردے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment