کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔
حدیث نمبر
1787
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْکُمْ فَأَکْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ
آدم، شعبہ، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یا یہ کہا کہ ابوالقاسم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزے رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اگر تم پر ابر چھا جائے تو تیس دن شمار کر کے پورے کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment