Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1795


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمانا کہ کھاتے پیتے رہو جب تک کہ سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے تم پر کھل نہ جائے۔
حدیث نمبر
1795
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ح حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أُنْزِلَتْ وَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی يَتَبَيَّنَ لَکُمْ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنْ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ وَلَمْ يَنْزِلْ مِنْ الْفَجْرِ فَکَانَ رِجَالٌ إِذَا أَرَادُوا الصَّوْمَ رَبَطَ أَحَدُهُمْ فِي رِجْلِهِ الْخَيْطَ الْأَبْيَضَ وَالْخَيْطَ الْأَسْوَدَ وَلَمْ يَزَلْ يَأْکُلُ حَتَّی يَتَبَيَّنَ لَهُ رُؤْيَتُهُمَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ بَعْدُ مِنْ الْفَجْرِ فَعَلِمُوا أَنَّهُ إِنَّمَا يَعْنِي اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
سعید بن ابی مریم، ابن ابی حازم، ابوحازم، سہیل بن سعد، ح، (دوسری سند) سعید بن ابی مریم، ابوغسان، محمدبن مطرف، ابوحازم، سہل بن سعد رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب آیت، (وَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی يَتَبَيَّنَ لَکُمْ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنْ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ) ، نازل ہوئی اور مِنْ الْفَجْرِ کا نازل نہیں ہوا تھا- اور لوگ جب روزہ رکھنے کا ارادہ کرتے تو بعض لوگوں نے اپنے پاؤں میں سفید اور سیاہ دھاگہ باندھ لیا اور برابر کھاتے رہے جب تک کہ ان کا رنگ نہ کھلا تو ﷲ تعالی نےمِنْ الْفَجْرِ کا لفظ نازل فرمایا اب لوگوں نے جان لیا کہ اس سے مراد رات اور دن ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment