Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1902


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
عورتوں کے اعتکاف کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1902
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَکِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَکُنْتُ أَضْرِبُ لَهُ خِبَائً فَيُصَلِّي الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْخُلُهُ فَاسْتَأْذَنَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَنْ تَضْرِبَ خِبَائً فَأَذِنَتْ لَهَا فَضَرَبَتْ خِبَائً فَلَمَّا رَأَتْهُ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ ضَرَبَتْ خِبَائً آخَرَ فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی الْأَخْبِيَةَ فَقَالَ مَا هَذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَالْبِرَّ تُرَوْنَ بِهِنَّ فَتَرَکَ الِاعْتِکَافَ ذَلِکَ الشَّهْرَ ثُمَّ اعْتَکَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ
ابوالنعمان، حماد بن زید، یحییٰ، عمرہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، میں آپ کے لئے ایک خیمہ نصب کر دیتی تھی، آپ فجر کی نماز پڑھ کر اس میں داخل ہوتے، پھر حضرت حفصہ رضی ﷲ عنہ نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے خیمہ نصب کر نے کی اجازت مانگی، انہوں نے اجازت دیدی تو حفصہ نے بھی ایک خیمہ نصب کیا، جب زینت بن جحش نے دیکھا تو انہوں نے بھی ایک دوسرا خیمہ نصب کیا- جب صبح ہوئی تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے چند خیمے دیکھے آپ نے فرمایا کہ یہ خیمے کیسے ہیں؟ آپ سے واقعہ بیان کیا گیا تو آپ نے فرمایا کیا تم ان میں نیکی سمجھتے ہو، چناچہ آپ نے اس مہینہ میں اعتکاف چھوڑ دیا، پھر شوال کے ایک عشرہ میں اعتکاف کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment