Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1962


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بڑھئی کا بیان۔
حدیث نمبر
1962
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَجْعَلُ لَکَ شَيْئًا تَقْعُدُ عَلَيْهِ فَإِنَّ لِي غُلَامًا نَجَّارًا قَالَ إِنْ شِئْتِ قَالَ فَعَمِلَتْ لَهُ الْمِنْبَرَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ قَعَدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ الَّذِي صُنِعَ فَصَاحَتْ النَّخْلَةُ الَّتِي کَانَ يَخْطُبُ عِنْدَهَا حَتَّی کَادَتْ تَنْشَقُّ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَخَذَهَا فَضَمَّهَا إِلَيْهِ فَجَعَلَتْ تَئِنُّ أَنِينَ الصَّبِيِّ الَّذِي يُسَکَّتُ حَتَّی اسْتَقَرَّتْ قَالَ بَکَتْ عَلَی مَا کَانَتْ تَسْمَعُ مِنْ الذِّکْرِ
خلاد بن یحییٰ، عبدالواحد بن ایمن اپنے والد سے وہ جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک انصار عورت نے رسول ﷲ سے عرض کیا یا رسول ﷲ میں آپ کے لئے ایسی چیز نہ بنادوں جس پر آپ بیٹھیں، میرا ایک لڑکا بڑھئی ہے آپ نے فرمایا کہ اگر تیری خواہش ہے تو بنوا دے، آپ کے لئے منبر تیار کیا گیا جب جمعہ کا دن آیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اس منبر پر بیٹھے جو بنایا گیا تھا کھجور کا وہ تنا چیخنے لگا جس پر آپ خطبہ دے رہے تھے یہاں تک کہ قریب تھا کہ پھٹ جائے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اترے اس کو پکڑا اور اپنے سینے سے چمٹا لیا وہ تنا اس چھوٹے بچے کی طرح رونے لگا جس کو چپ کرایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ٹھہر گیا اور فرمایا کہ یہ لکڑی اس بنا پر روئی کہ اس کے پاس جو ذکر ہوتا تھا اس کو سنتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment