Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1983


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بازاروں کے متعلق جو کہاگیا اس کا بیان۔
حدیث نمبر
1983
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّائَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو جَيْشٌ الْکَعْبَةَ فَإِذَا کَانُوا بِبَيْدَائَ مِنْ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَفِيهِمْ أَسْوَاقُهُمْ وَمَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ قَالَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَی نِيَّاتِهِمْ
محمد بن صباح، اسمعیل بن زکریا، محمد بن سوقہ، نافع بن جبیر بن مطعم حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کعبہ پر ایک لشکر حملہ کرے گا جب وہ بیدا کھلے میدان میں پہنچیں گے، تو اول سے اخیر تک سب میدان میں دھنسا دئیے جائیں گے، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کیونکر وہ ابتداء سے انتہا تک دھنسا دئیے جائیں گے جب کہ ان میں بازار ہوں گے اور وہ لوگ ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے آپ نے فرمایا کہ اول سے آخر تک دھنسا دئیے جائیں گے پھر ان میں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment