کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ناپنے کی اجرت بیچنے والے اور دینے والے پر ہے۔
حدیث نمبر
1991
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَاسْتَعَنْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی غُرَمَائِهِ أَنْ يَضَعُوا مِنْ دَيْنِهِ فَطَلَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَلَمْ يَفْعَلُوا فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَصَنِّفْ تَمْرَکَ أَصْنَافًا الْعَجْوَةَ عَلَی حِدَةٍ وَعَذْقَ زَيْدٍ عَلَی حِدَةٍ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَيَّ فَفَعَلْتُ ثُمَّ أَرْسَلْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ فَجَلَسَ عَلَی أَعْلَاهُ أَوْ فِي وَسَطِهِ ثُمَّ قَالَ کِلْ لِلْقَوْمِ فَکِلْتُهُمْ حَتَّی أَوْفَيْتُهُمْ الَّذِي لَهُمْ وَبَقِيَ تَمْرِي کَأَنَّهُ لَمْ يَنْقُصْ مِنْهُ شَيْئٌ وَقَالَ فِرَاسٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ حَدَّثَنِي جَابِرٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا زَالَ يَکِيلُ لَهُمْ حَتَّی أَدَّاهُ وَقَالَ هِشَامٌ عَنْ وَهْبٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُذَّ لَهُ فَأَوْفِ لَهُ
عبدان، جریر، مغیرہ، شعبی، جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ عبدﷲ بن عمرو حزام کی وفات ہوئی اور ان پر قرض تھا تو میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ذریعہ کوشش کی کہ میرے قرض خواہ اپنے قرض میں کچھ کمی کریں، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے اس کی خواہش ظاہر کی لیکن ان لوگوں نے معاف نہ کیا تو مجھ سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جا اور اپنی کھجوروں کی چھانٹ کر عجوہ ایک طرف اور عذق زید دوسری طرف کر کے مجھ کو بلا، میں نے ایسا ہی کیا پھر میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو بلا بھیجا آپ کھجوروں کے اوپر یا ان کے بیچ میں بیٹھ گئے پھر فرمایا کہ ناپ کر ان لوگوں کو دیدے چناچہ میں نے ناپنا شروع کیا یہاں تک کہ میں نے ان سب کا قرضہ ادا کر دیا اور میری کھجوریں باقی تھیں، تو گویا کہ ان میں کوئی کمی نہیں آئی اور فراس نے شعبی سے روایت کیا کہ مجھ سے جابر رضی ﷲ عنہ نے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ جابر برابر ان قرض خواہوں کے لئے ناپتے رہے یہان تک کہ قرض ادا ہو گیا اور ہشام نے بواسطہ وہب جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا کہ نبی نے فرمایا کھجور کاٹ لے اور قرض خواہوں کا قرض واپس کر دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment