کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع اور مد میں برکت کا بیان
حدیث نمبر
1993
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَکَّةَ وَدَعَا لَهَا وَحَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَکَّةَ وَدَعَوْتُ لَهَا فِي مُدِّهَا وَصَاعِهَا مِثْلَ مَا دَعَا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام لِمَکَّةَ
موسی، وہیب، عمرو بن یحیی، عباد بن تمیم انصاری، عبدﷲ بن زید، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی، میں نے مدینہ کو حرام قرار دیا جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا اور میں نے مدینہ کے صاع اور مد کے لئے دعا کی جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لئے دعا کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment