Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1998


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو غلہ بیچنے اور احتکار کے متعلق منقول ہیں۔
حدیث نمبر
1998
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ کَانَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّهُ قَالَ مَنْ عِنْدَهُ صَرْفٌ فَقَالَ طَلْحَةُ أَنَا حَتَّی يَجِيئَ خَازِنُنَا مِنْ الْغَابَةِ قَالَ سُفْيَانُ هُوَ الَّذِي حَفِظْنَاهُ مِنْ الزُّهْرِيِّ لَيْسَ فِيهِ زِيَادَةٌ فَقَالَ أَخْبَرَنِي مَالِکُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
علی، سفیان، عمرو بن دینار، زہری، مالک بن اوس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ہے جو صرافہ یعنی روپیہ اشرفیاں وغیرہ بھنانے کا معاملہ کر سکے، طلحہ نے کہا کہ میں کر سکتا ہوں مگر میرے خزانچی کو غابہ سے آنے سے دو، سفیان نے کہا کہ یہ روایت زہری سے مجھے اسی طرح یاد ہے اس میں کوئی زیادتی نہیں اور انہوں نے کہا، مجھ سے مالک بن اوس نے بیان کیا انہوں نے حضرت عمر بن خطاب سے سنا وہ رسول ﷲ سے خبر دیتے تھے آپ نے فرمایا کہ سونے کے عوض سونا بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو اور کھجور کے عوض کھجور بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو اور جو کے عوض جو بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment