Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2153


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وکالہ کا بیان
باب
ادائے قرض میں وکیل بنانے کا بیان۔
حدیث نمبر
2153
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَقَاضَاهُ فَأَغْلَظَ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَالَ أَعْطُوهُ سِنًّا مِثْلَ سِنِّهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا أَمْثَلَ مِنْ سِنِّهِ فَقَالَ أَعْطُوهُ فَإِنَّ مِنْ خَيْرِکُمْ أَحْسَنَکُمْ قَضَائً
سلیمان بن حرب، شعبہ، سلمہ بن کہیل، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تقاضا کرنے کے لئے آیا، اور شدت اختیار کی، صحابہ نے اسے مارنا چاہا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اس کو چھوڑ دو، جس کا حق ہوتا ہے وہ اسی طرح گفتگو کرتا ہے، پھر فرمایا، کہ اسکی عمر کا اونٹ دیدو، لوگوں نے عرض کیا، یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کی عمر کا تو نہیں لیکن اس سے زیادہ کا ہے آپ نے فرمایا وہی اس کو دے دو، تم میں بہتر وہی شخص ہے جو اچھے طور پر قرض کو ادا کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment