کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
کھیتی کی حفاظت کیلئے کتا پالنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2167
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ رَجُلًا مِنْ أَزْدِ شَنُوئَةَ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اقْتَنَی کَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا نَقَصَ کُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاطٌ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِي وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، یزید بن خصیفہ، سائب بن یزید، سفیان بن ابی زہیر سے ازد شنوءۃ کے ایک صحابی تھے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا، کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کتا پالا جو کھیتی اور مویشی کی حفاظت کے کام کا نہ ہو تو روزانہ اس کے عمل سے ایک ایک قیراط ثواب میں کمی ہوتی رہتی ہے، میں نے پوچھا، کیا تم نے یہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ کہا ہاں! قسم ہے اس مسجد کے پروردگار کی (میں نے آپ سے سنا ہے) ۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment