کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
گائے بیل کو کھیتی کیلئے استعمال کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2168
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ رَاکِبٌ عَلَی بَقَرَةٍ الْتَفَتَتْ إِلَيْهِ فَقَالَتْ لَمْ أُخْلَقْ لِهَذَا خُلِقْتُ لِلْحِرَاثَةِ قَالَ آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَأَخَذَ الذِّئْبُ شَاةً فَتَبِعَهَا الرَّاعِي فَقَالَ لَهُ الذِّئْبُ مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لَا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي قَالَ آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَمَا هُمَا يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ
محمد بن بشار، غند ر، شعبہ، اسعد بن ابراہیم، ابوسلمہ، ابوہریرہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ایک شخص ایک بیل پر سوار تھا تو وہ بیل اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہا کہ میں اس کام کے لئے نہیں پیدا کیا گیا میں تو کھیتی کیلئے پیدا کیا گیا ہوں- آپ نے فرمایا کہ میں اور ابوبکر اور عمر اس پر ایمان لائے اور ایک بکری کو بھیڑیا لے بھا گا چرواہا اس کے پیچھے چلا تو بھیڑئیے نے کہا آج تو،تو چھڑالے گیا- لیکن یوم سبع میں اسکو کون بچائے گا، جب کہ میرے سوا کوئی نگران نہ ہوگا، آپ نے فرمایا میں اور ابوبکر اور عمر اس پر ایمان لائے ابوسلمہ نے بیان کیا وہ دونوں (ابوبکر و عمر) اس وقت مجلس میں موجود نہ تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment