Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2173


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اس باب کا کوئی عنوان نہیں۔
حدیث نمبر
2173
 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو قُلْتُ لِطَاوُسٍ لَوْ تَرَکْتَ الْمُخَابَرَةَ فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهُ قَالَ أَيْ عَمْرُو إِنِّي أُعْطِيهِمْ وَأُغْنِيهِمْ وَإِنَّ أَعْلَمَهُمْ أَخْبَرَنِي يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ وَلَکِنْ قَالَ أَنْ يَمْنَحَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهِ خَرْجًا مَعْلُومًا
علی بن عبدﷲ ، سفیان عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں نے طاؤس سے کہا کاش تم مخابرہ چھوڑ دیتے، اسلئے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے، طاؤس نے کہا اے عمرو میں تو ان کو دیتا ہوں اور ان کا فائدہ کرتا ہوں اور ان کے سب سے زیادہ جاننے والے یعنی ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا، بلکہ یہ کہا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو بخش دے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ اس پر ایک معین محصول لے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment