کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اس باب کا کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
2179
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسِهِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ فِي بَطْنِ الْوَادِي فَقِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ فَقَالَ مُوسَی وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ بِالْمُنَاخِ الَّذِي کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ بِهِ يَتَحَرَّی مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِکَ
قتیبہ، اسمعیل بن جعفر، موسی بن عقبہ، سالم بن عبدﷲ بن عمر، اپنے والد (عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب بطن وادی میں ذی الحلیفہ میں رات کو اترنے کی جگہ تھے تو آپ کو خواب دکھلایا گیا، کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ آپ مبارک میدان میں ہیں، اور موسی کا بیان ہے کہ ہمارے ساتھ سالم نے اس جگہ اونٹنی بٹھلائی تھی، جہاں عبدﷲ اپنی اونٹنی بٹھلاتے تھے اور اسی جگہ کو تلاش کرتے تھے، جہاں پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اترتے تھے اور وہ جگہ اس مسجد کے نیچے ہے، جو بطن وادی میں ہے اور اس مسجد اور راستے کا درمیانی حصہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment