کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھیتی اور بٹائی کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں
باب
اصحاب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کاشتکاری اور پھلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔
حدیث نمبر
2182
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ مَوْلَی رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ ظُهَيْرٌ لَقَدْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ کَانَ بِنَا رَافِقًا قُلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ حَقٌّ قَالَ دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا تَصْنَعُونَ بِمَحَاقِلِکُمْ قُلْتُ نُؤَاجِرُهَا عَلَی الرُّبُعِ وَعَلَی الْأَوْسُقِ مِنْ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ قَالَ لَا تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَزْرِعُوهَا أَوْ أَمْسِکُوهَا قَالَ رَافِعٌ قُلْتُ سَمْعًا وَطَاعَةً
محمد بن مقاتل، عبدﷲ ، اوزاعی، ابوالنجا شی، (رافع بن خدیج کے غلام) رافع بن خدیج بن رافع، اپنے چچا ظہیر بن رافع سے روایت کرتے ہیں، ظہیر نے بیان کیا، کہ ہمیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا اس چیز سے کہ جو ہمارے لئے مفید تھی، میں نے کہا، کہ جو کچھ رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ حق ہے، ظہیر نے کہا مجھ کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بلایا، اور فرمایا کہ تم اپنے کھیتوں کو کیا کرتے ہو؟ میں نے عرض کیا، ہم اس کو چوتھائی اور چند وسق کھجور اور جو پر، کرایہ پر دے دیتے ہیں، آپ نے فرمایا ایسا نہ کرو، اس میں خود کاشت کرو، یا کسی سے کاشت کراؤ، یا اس کو یوں ہی روک لو، رافع نے کہا، میں نے سنا اور مانا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment