Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2359


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
ام ولد کا بیان
حدیث نمبر
2359
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنَّ عُتْبَةَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَی أَخِيهِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنْ يَقْبِضَ إِلَيْهِ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ قَالَ عُتْبَةُ إِنَّهُ ابْنِي فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْفَتْحِ أَخَذَ سَعْدٌ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ فَأَقْبَلَ بِهِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقْبَلَ مَعَهُ بِعَبْدِ بْنِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا ابْنُ أَخِي عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَخِي ابْنُ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی ابْنِ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ فَإِذَا هُوَ أَشْبَهُ النَّاسِ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِيهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ بِنْتَ زَمْعَةَ مِمَّا رَأَی مِنْ شَبَهِهِ بِعُتْبَةَ وَکَانَتْ سَوْدَةُ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو الیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سعد بن ابی وقاص کو وصیت کی تھی کہ زمعہ کی لونڈی کے لڑکے پر قبضہ کر لینا وہ میرا بیٹا ہے جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم فتح مکہ کے زمانے میں مکہ تشریف لائے تو سعد نے زمعہ کی لونڈی کے لڑکے کو لے لیا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئے اور عبد بن زمعہ کو بھی ساتھ ہی لائے سعد نے عرض کیا یا رسول ﷲ! وہ میرے بھائی کا بیٹا ہے میرے بھائی نے اس پر قبضہ کرنے کی مجھے وصیت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس کا بیٹا ہے عبد بن زمعہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ! یہ میرا بھائی ہے اس کے بستر پر زمعہ کی لونڈی کے بطن سے پیدا ہوا ہے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے زمعہ کی لونڈی کے لڑکے کو غور سے دیکھا تو وہ عتبہ کے بہت مشابہ تھا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عبد بن زمعہ وہ تیرا ہے اس لیے کہ تیرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے سودہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تو اس سے پردہ کیا کر اس سبب سے کہ اس میں عتبہ کی بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے اور حضرت سودہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی بیوی تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment