Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2379


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
غلام پر دست درازی کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
2379
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّکُمْ رَاعٍ فَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالْأَمِيرُ الَّذِي عَلَی النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَی أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَی بَيْتِ بَعْلِهَا وَوَلَدِهِ وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُمْ وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَی مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ أَلَا فَکُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
مسدد یحییٰ عبید ﷲ نافع عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہوگی وہ شخص جو لوگوں کا امیر ہے اس سے لوگوں کے متعلق سوال ہوگا اور مرد اپنے گھر والوں کا نگراں ہے اس سے ان کے متعلق باز پرس ہوگی عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی محافظ ہے اس سے اس کے متعلق باز پرس ہوگی غلام اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اس سے اس کی بابت پوچھ ہوگی سن لو کہ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور اس کی رعیت کے متعلق اس سے باز پرس ہوگی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment