Tuesday, February 15, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2388


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
مکاتب اگر کہے کہ مجھ کو خرید کر آزاد کردے اور وہ اس غرض سے خرید لے۔
حدیث نمبر
2388
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَيْمَنُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقُلْتُ کُنْتُ غُلَامًا لِعُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ وَمَاتَ وَوَرِثَنِي بَنُوهُ وَإِنَّهُمْ بَاعُونِي مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمْرِو بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ المَخْزُومِيِّ فَأَعْتَقَنِي ابْنُ أَبِي عَمْرٍو وَاشْتَرَطَ بَنُو عُتْبَةَ الْوَلَائَ فَقَالَتْ دَخَلَتْ بَرِيرَةُ وَهِيَ مُکَاتَبَةٌ فَقَالَتْ اشْتَرِينِي وَأَعْتِقِينِي قَالَتْ نَعَمْ قَالَتْ لَا يَبِيعُونِي حَتَّی يَشْتَرِطُوا وَلَائِي فَقَالَتْ لَا حَاجَةَ لِي بِذَلِکَ فَسَمِعَ بِذَلِکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ بَلَغَهُ فَذَکَرَ لِعَائِشَةَ فَذَکَرَتْ عَائِشَةُ مَا قَالَتْ لَهَا فَقَالَ اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا وَدَعِيهِمْ يَشْتَرِطُونَ مَا شَائُوا فَاشْتَرَتْهَا عَائِشَةُ فَأَعْتَقَتْهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَإِنْ اشْتَرَطُوا مِائَةَ شَرْطٍ
ابو نعیم عبدالواحد بن ایمن ایمن بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس گیا میں نے کہا کہ میں عتبہ بن ابی لہب کے پاس تھا عتبہ کا انتقال ہوا اور ان کے بیٹے میرے وارث ہوئے اور ان لوگوں نے مجھ ابن ابی عمرو کے ہاتھ بیچ دیا ابن ابی عمرونے مجھ کو آزاد کردیا اور بنو عتبہ نے ولاء کی شرط اپنے لیے کی حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ بریرہ میرے پاس آئی اور وہ مکاتبہ تھی اس نے کہا کہ مجھے خرید لیجئے اور آزاد کردیجئے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا اچھا تو بریرہ بولی کہ وہ مجھے نہیں بیچیں گے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ ولاء لیں گے حضرت عائشہ نے کہا کہ پھر مجھے اس کی حاجت نہیں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو یہ خبر ملی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے پوچھا انہوں نے وہی بیان کیا جو بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا تھا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو خرید لو اور آزاد کردو اور ان کے مالکوں نے ولاء کی شرط اپنے لیے کرلی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء اس کو ملے گی جو آزاد کرے اگرچہ سیکڑوں شرطیں لگائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment