کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر
2399
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ أَهَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ فَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ قَالَ لِأَصْحَابِهِ کُلُوا وَلَمْ يَأْکُلْ وَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ ضَرَبَ بِيَدِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَکَلَ مَعَهُمْ
ابراہیم بن منذر معن ابراہیم بن طہمان محمد بن زیادحضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی کھانا لایا جاتا تو اس کے متعلق دریافت فرماتے آیا وہ ہدیہ ہے یا صدقہ ہے؟ اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو اپنے صحابہ سے فرماتے کہ کھاؤ اور خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا کہ ہدیہ ہے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنا ہاتھ لگاتے اور لوگوں کے ساتھ شامل ہوکر کھاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment